ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ نفرت پھیلانے، غلط بیانی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہوا،ذرائع کا کہنا ہے لطیف کھوسہ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے جج عباس شاہ کی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔n
ایف آئی آر کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول ہوگئی جس کے مطابق مقدمہ پیکا قانون کے مختلف سیکشن کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف ائی آر کے متن کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بلوچستان اور کے پی کے کے ٹوٹنے کی بات کرکے ملک میں ایک فساد پھیلانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں لطیف کھوسہ پر جان بوجھ کر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیان بازی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔