ملک میں گیس کی پیداوار میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، گیس کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے، اور سوئی سدرن کو گیس کی فراہمی میں مزید 60 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کو اس وقت 730 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں گیس کی فراہمی میں ساڑھے سات فیصد کی کمی آئی ہے، جب کہ چھ سال قبل کے مقابلے میں گیس کی دستیابی میں 40 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سردیوں کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موسم سرما میں کسی بھی گیس فیلڈ کی مرمت کی اجازت نہیں دی گئی، اور گیس کی کمی کی شدت کے پیش نظر گیس کنوؤں کی مرمت اکتوبر تک مکمل کر لی گئی تھی۔