راولپنڈی: گیس لیکیج کا دھماکا، باپ اور 4 بچے جھلس گئے

راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث آگ سے باپ اور 4 بچے جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں شامل والد کی عمر 42 سال جبکہ بچوں کی عمریں 3 سے7 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔