راولپنڈی میں خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کر ڈالی، ملزم گرفتار

خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کر ڈالی، جس کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے ایک اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کی۔

واقعے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا، جس کے بعد وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سaی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی، ہراسگی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔