بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے سات سال بعد ان کی منگنی کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
اگر ہم یہ کہیں کہ یہ وہ جوڑی ہے جس کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے تو یقیناً غلط نہیں ہوگا، 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے انوشکا اور ویرات کی منگنی شادی سے کچھ ماہ قبل ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا اور وہاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ بھارت واپسی پر دونوں نے ایک ریسیپشن دیا،
اب ان دنوں بھارتی شوبز کی ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ نے دونوں کی منگنی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انوشکا نے مہرون رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ ویرات کوہلی نے پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے،اس ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنارہے ہیں،منگنی کی تقریب میں انوشکا اور ویرات کے رشتہ داروں، دوست احباب نے شرکت کی تھی۔