آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 19 فروری کو کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، جو کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، اور بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کی سہولت حاصل کرے گی۔

گروپ بندی کچھ یوں ہے:

  • گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلادیش
  • گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

  • 19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (کراچی)
  • 20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت (دبئی)
  • 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)
  • 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
  • 23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)
  • 24 فروری: بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)
  • 25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا (راولپنڈی)
  • 26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
  • 27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)
  • 28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
  • یکم مارچ: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)
  • 2 مارچ: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)
  • 4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)
  • 5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور)
  • 9 مارچ: فائنل (لاہور) (اگر بھارت فائنل میں پہنچے تو یہ دبئی میں ہو گا)
  • 10 مارچ: ریزرو ڈے