چین کی طرف سے فراہم کردہ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر 2030میں بارہ سو میگا واٹ ایٹمی بجلی بنانا شروع کر دے گا۔
آج پیر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کی تعمیر کیلئے فرسٹ کنکریٹ پور کی تقریب میں 50 ارب ڈالر سے زائد مالیتی پروجیکٹس کے روح روان وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی ہونگے اہم چینی و پاکستانی شخصیات شرکت کریں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ سال چشنوب 5 کی گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔