اوباڑو کموں شہید قومی شاہراہ کے مقام پر دھند کی وجہ سے ایک مسافر بس الٹ گئی۔
مسافر بس رحیم یار خان سے سکھر جا رہی تھی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔