ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہاہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اور جرمانہ %200 تک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بحالی پر ٪200 جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
باقی سمارٹ کارڈ صارفین کیلئے ٹوکن ٹیکس کی سہولت 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے زریعے ادا کرسکتے ہیں۔
ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان جنھوں نے کئی کئی سالوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں وہ فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں
ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو پندرہ دن کی مہلت مزید دی گئی ہے ۔