سعید غنی کی 2025 میں عمران خان کے متعلق بڑی پیش گوئیاں

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتےہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کے اپنے ہاتھ میں ہے اور انہوں نے (اپنے فیصلوں اور اقدامات) سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔