پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
مذکورہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق مقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے بارہ بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ہے، مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا،پولیس کے مطابق ملزمہ سولہ سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان دیا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔