ایبٹ آباد: وین کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے ککمنگ تلکنڈی میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بہن شامل ہے، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔