مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3 شہری قتل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل کردیا۔

کورنگی ضیا کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 23 سالہ عارف ولد اصغر کے نام سے ہوئی، ڈاکو گلی میں بیٹھے طارق کو قتل کرنے کے بعد فون اور اس کا والٹ لیکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 45 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے کورنگی اور غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔

ادھر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عارف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

وقوعہ کے بعد شہریوں نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے خلاف مین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔