کراچی: بلاول نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس وے کے افتتاح کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وےپر ڈرائیو کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گاڑی میں موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا اور ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹوبنانے میں ہمیں بہت دیرہوگئی ہے، آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکج دیا تھا، اس پیکج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے  اور دیگر منصوبے شامل تھے۔