24 سے 26 نومبر تک موٹر وے کی بندش سے کتنا نقصان ہوا؟

قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26نومبر کو بند کیا گیا ،اس دوران کتنا نقصان ہوا؟ وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ خرم شہزاد ورک کے سوال پر وزیر مواصلات نے تحر یری جواب میں بتایا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاکہ سڑک استعمال کر نے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ نیشنل ہائی ویز ا ینڈ م پولیس نے موٹرویز بند کرنے سے متعلق اطلاع عام کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 24تا 26نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران تین موٹرویز پر ٹول ریونیو 35کروڑ 36لاکھ روپے حاصل ہوا۔