پاکستان کا بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ

پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیا۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزارت تجارت کا تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنگلا دیش کےساتھ برامدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔

وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی چین کوبرآمدات ایک ارب 35 کروڑ 75 ہزار ڈالررہیں اور یہ برآمدات پہلے ایک ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔

وزارت تجارت کے مطابق سوتی دھاگے، تیل کے بیج، پیٹرولیم، آئل اور سبزیوں کے رس جیسے شعبوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ کپاس کی برآمد میں کمی ہوئی، گھوڑے جیسے جانوروں کی کھالوں کی برآمد میں 100 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

وزارت تجارت نے بتایاکہ امریکاکے ساتھ برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔