پنجاب کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2022-23 میں عثمان بزدار کے دورِ حکومت کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، بزدار حکومت میں ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ گم ہونا معمول بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں 179 ملین روپے خرچ کئے جانے کے بارے میں کوئی دستاویزی ثبوت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔
سال 2019-20 میں آڈٹ کے دوران میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کا 81 ملین روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ نہیں ملا۔
سال 2020- 21 میں بھی 98 ملین روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔
سال 2018-19 میں بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈی جی خان کی مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔