پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مِلا جلا رجحان ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 19پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 50 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 569 پوائنٹس پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 475 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 45 پر آ گیا تھا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 644 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔