بازارِ حصص میں 722 پوائنٹس کا اضافہ: انٹر بینک: ڈالر 279 روپے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 722 پوائنٹس کے اضافے 1 لاکھ 12 ہزار 210 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 539 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 279 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے کا تھا۔