حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کم کردیا

وفاقی حکومت نے 31 جنوری 2024 سے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں 200 بیسس پوائنٹس تک کمی کر دی ہے۔

سی ڈی این ایس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ کمی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (BSC)، **پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس (PBA)، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس (RIC) اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس (SFWA) پر کی گئی ہے۔

منافع کی شرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پینشنرز سرٹیفکیٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد سے 11.88 فیصد، اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد کر دی گئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع بھی 13.5 فیصد سے 11.5 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس (SSC)، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ (SISA) اور سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ (SITA) پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔