بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ضلع وسطی کے قبرستان پر چھاپہ ، قبریں بلیک میں فروخت کرنے والے 2 گورکن گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کا گورکن مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ضلع وسطی کے قبرستانوں میں چھاپے، محمد شاہ قبرستان میں قبریں بلیک میں فروخت کرنے والے 2 گورکن گرفتار کرلئے گئے۔
بلدیہ عظمی ٰ کراچی کا میئر کراچی کی ہدایت پر شہر بھر کے قبرستانوں میں گورکن مافیا کے خلاف کے ایم سی محکمہ قبرستان نے کا ضلع انتظامیہ و پولیس کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں۔
کےایم سی محکمہ قبرستان کاضلع انتظامیہ وپولیس کےہمراہ چھاپ، ٓقبروں کی سرکاری قیمت سےزائدرقم وصول پرکارروائی میں محمد شاہ قبرستان میں قبریں بلیک میں فروخت کرنے پر 2 گورکن گرفتار کر لئے گئے۔
یاد رہے میئر کراچی کی ہدایت پر شہر بھر کے قبرستانوں میں گورکن مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشہ ہفتے حسن قبرستان میں زائد قیمت پر قبریں فروخت کرنے والے 2 گورکن گرفتار کئے گئے تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300روپے کا نرخ مقرر کردیا گیا ہے، شہری قبرستان میں تدفین کےلیےمقررہ نرخ سےزائد ادا نہ کریں۔
مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہری زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائیں، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کراچی کے شہریوں کے لیے لواحقین کی تدفین میں آسانی فراہم کرنا ہے۔