عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہیں۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے کے ساتھ 2815 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے 2,94,300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے کے بعد 2,52,314 روپے ہوگئی۔
اسی طرح، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 49 روپے بڑھ کر 3,314 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 42 روپے اضافے کے ساتھ 2,841 روپے تک جا پہنچی۔