پاکستان اسٹاک ایکسچینج: منفی رجحان، 434 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغاز میں پہلے مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 500 پر آ گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 234 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔