معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔