سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ 7 فروری کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔