ای سی سی نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا ممبر بننے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا ممبر بننے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برکس ممالک کی طرف سے قائم کردہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کا ممبر بننے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ  وزارت تجارت کی امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کی بھی توثیق کردی گئی جب کہ وزارت پیٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے حوالے سے سمری  اور 133 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 19.15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔