امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات تلخ کلامی اور تنازع میں بدل گئی۔ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے یوکرین کی جنگی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ امریکی امداد کے بغیر یوکرین دو ہفتے میں ہار جاتا۔
زیلنسکی نے کئی بار جواب دینے کی کوشش کی مگر ٹرمپ نے انہیں خاموش کرا دیا۔ اس کشیدہ صورتحال کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی۔
وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد زیلنسکی نے واضح طور پر کہا کہ وہ ٹرمپ سے معافی نہیں مانگیں گے اور آج کی ملاقات کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے یہ بھی مانا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر روس کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔