وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی کو نہ صرف سخت باتیں سننی پڑیں بلکہ صحافیوں نے بھی طنز کیا۔
ٹرمپ کے حمایتی صحافی نے زیلنسکی سے پوچھا کہ آپ نے ڈھنگ کا سوٹ کیوں نہیں پہنا؟ آپ دنیا کے سب سے طاقتور آفس میں آئے ہیں اور مناسب لباس پہننے کی زحمت بھی نہیں کی۔
جواب میں زیلنسکی نے کہا کہ میں جنگ کے خاتمے پر سوٹ پہنوں گا، شاید آپ جیسا، شاید اس سے بہتر یا شاید سستا — دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو "بے وقوف صدر" کہا اور یوکرین کی امداد پر سخت جملے کسے۔