ملک کے مختلف علاقوں پر خونی ٹریفک حادثات، 7 افرادجاں بحق

ملک کے مختلف علاقوں پر خونی ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے 2 گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، مردان میں کار کھائی میں جاگری۔

ضلع مانسہرہ کےعلاقے اپرکوہستان میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم روڈ لوٹر کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

کے پی کے ضلع مردان طورو ولی انٹرچینج روڈ پر کار کھائی میں جاگری، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، کار سوار افراد مردان سے اکوڑہ خٹک جا رہے تھے۔ ادھر پلندری میں لوڈر ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ادھر پنجاب کے شہر شیخورپورہ فیصل آباد روڈ پرمزدے اور ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ پنڈی گھیب میں رکشے کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار چل بسا۔