بیٹے نے والد کی خواہش پوری کردی، 16 شادیاں کرکے 144 بچوں کا خاندان بنا لیا

افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 16 شادیاں اور 144 پوتے پوتیوں کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کر لی۔

تنزانیہ کے ایک چھوٹے گاؤں کے رہائشی مزی ارنسٹو نے 16 خواتین سے شادی کی، جن سے ان کے 100 سے زائد بچے اور 144 پوتے پوتیاں ہیں۔

مزی ارنسٹو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ سب ان کے والد کی خواہش پر ہوا، جنہوں نے ان سے کہا تھا کہ ایک بیوی اور چند بچے کافی نہیں، بلکہ خاندان کو بڑا کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی پہلی شادی 1961 میں کی اور ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد والد کے اصرار پر مزید شادیاں کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا گھر ایک چھوٹے گاؤں جیسا لگتا ہے، جہاں ہر بیوی کا الگ گھر ہے اور درجنوں بچے آپس میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔