برطانیہ میں زیر تعلیم چینی طالب علم ژینہاؤ زو کے بھیانک جرائم سامنے آ گئے! پولیس کے مطابق، زو نے 50 سے زائد خواتین کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنائیں۔
زو 2017 میں برطانیہ آیا تھا اور یونیورسٹی کالج لندن میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ وہ مہنگی رہائش، برانڈڈ کپڑوں اور کاسمیٹک سرجری پر لاکھوں خرچ کرتا تھا، لیکن درحقیقت وہ ایک سلسلہ وار مجرم نکلا۔
تحقیقات کے دوران زو کے گھر سے متاثرہ خواتین کے کپڑے اور زیورات برآمد ہوئے، جنہیں وہ بطور یادگار جمع کرتا تھا۔ عدالت میں جب زو کی بنائی گئی ویڈیوز پیش کی گئیں تو ججز اور جیوری کے افراد شدید متاثر ہوئے۔
زو کو 11 بار ریپ، 3 بار خفیہ ویڈیوز بنانے، 10 بار غیر قانونی فحش مواد رکھنے اور 3 بار نشہ آور اشیا رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت نے زو کو "انتہائی خطرناک مجرم" قرار دیتے ہوئے سخت سزا سنانے کا اعلان کیا ہے۔