مسجد الحرام کا وسیع حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

رمضان المبارک میں زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا ایک بڑا حصہ نماز اور تراویح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ادارہ امور حرمین کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس توسیع کا رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے، جس میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل، میزنائن، دوسری منزل اور چھت کا حصہ شامل ہے۔

توسیع شدہ حصے میں 25 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں، 17 ہزار واٹر کولرز رکھے گئے ہیں، اور 11 ہزار 436 مقامات وضو اور نماز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

زائرین کی آسانی کے لیے 80 دروازے اور 28 لفٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

یہ تاریخی توسیع، جو مسجد الحرام کی سب سے بڑی توسیع ہے، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے حکم پر جون 2010 میں شروع کی گئی تھی۔