جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے پاک فوج کی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فوج کے بہادر جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید کسی خطرے کے پیش نظر فورسز ہائی الرٹ ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور قوم کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔