وفاقی حکومت نے پنشن کے حساب کتاب کے اصولوں میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب پنشن کا حساب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والوں پر یہ نیا اصول لاگو نہیں ہوگا۔
حکومت نے خاندانی پنشن کے حساب کے اصول بھی بدل دیے ہیں، جس کے مطابق اب نیٹ پنشن کی بنیاد پر خاندانی پنشن طے کی جائے گی، جبکہ ریٹائرمنٹ کے مہینے میں کیے گئے دنوں کو مکمل مہینہ شمار کیا جائے گا۔