لاہور کے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، خفیہ اطلاع پر دو دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد حافظ شمس، بلوچستان کا رہائشی، لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔