مکہ میں عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

مکہ مکرمہ کے کنٹرول سینٹر نے عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 200 سے زائد جدید اسمارٹ وال اسکرینز نصب کر دیں۔

یہ سسٹم 11 مرکزی داخلی راستوں اور 8 سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی نگرانی کرتا ہے، جو شہر بھر میں مسلسل رابطے اور سیکیورٹی آپریشنز کی مؤثر نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔

یہ ہائی ٹیک سسٹم مسجد الحرام کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور یونیفائیڈ سینٹر 911 سے منسلک ہے، جس کا مقصد رمضان المبارک میں زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔