یمن، عمان، پیرس اور نیویارک سمیت کئی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، یمن میں لاکھوں افراد کی اسرائیل اور امریکا کے خلاف ریلی۔ مظاہرین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کےمطابق یمن عمان اور پیرس سمیت کئی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
عمان میں مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور اقوام عالم سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ۔۔ مظاہرین نے تازہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔