پولیس اہلکاروں کی مفت اشیاء لینے کی ویڈیوز کا سلسلہ جاری، مزید ویڈیو وائرل

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے دکانداروں سے مفت اشیاء لینے کے واقعات منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ واقعے میں ایک پولیس افسر کی شربت کی بوتل بلا معاوضہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد مددگار 15 کے سب انسپکٹر جاوید کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اس سے قبل شارع نور جہاں تھانے کے ایک اہلکار کی پھل فروش سے مفت خربوزہ لینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کو معطل جبکہ ایک کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔