ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں صادق آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاست، سرکاری شخصیات کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے حکومتی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔