کراچی میں مصطفیٰ عامر کے قتل کے مرکزی ملزم ارمغان نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کر دیا۔
اس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کو قتل نہیں کیا گیا، بلکہ پولیس نے اس پر کالا جادو کروایا ہے جس کی وجہ سے وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔
یہ کیس جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سنا گیا۔ عدالت نے ملزم کی اعترافی بیان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا۔ جج نے ارمغان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا، چاہے وہ جرم کا اعتراف کرے یا نہ کرے۔
تفتیشی افسر کے مطابق، ارمغان نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھا اور اپنا بیان خود لکھ کر دیا تھا۔ مزید یہ کہ ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد نشے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی اور وہ 40 دن سے نشے سے دور رہا ہے۔