سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق، حج کے دوران تمام شہریوں اور غیر ملکی زائرین کے لیے ویکسینیشن کروانا ضروری ہوگا۔ ویکسین کے بغیر نہ تو حج پیکجز دستیاب ہوں گے اور نہ ہی رجسٹریشن ممکن ہوگی۔
وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ حج کے دوران متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا بہت اہم ہے۔ اس سے پہلے، جنوری میں سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ویکسینیشن اور صحت کی ہدایات جاری کی تھیں۔
سعودی سول ایوی ایشن (گاکا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق، عمرہ زائرین کو تمام ضروری دستاویزات اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔