کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس کی موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، دھماکے نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 17 افراد کو ٹراما سینٹر لایا گیا ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 3 افراد کی موت ہوئی اور 21 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔