جنوبی وزیرستان لوئر: جنوبی وزیرستان لوئر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ضلع بھر میں آج سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال، ڈبل سواری اور سلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔