خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹانک میں ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل 2 اپریل کو کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی میں کرفیو نافذ ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کڑی وام اور جنڈولہ میں بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ جبکہ کوڑ قلعہ براستہ گومل وانا شاہراہ کھلی رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مسافر متبادل راستہ اختیار کریں۔