گجرانوالہ میں گیس لیکیج کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ 6 دن پہلے پیش آیا، جب گھر میں سلنڈر سے گیس لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں تمام افراد شدید جھلس گئے۔ متاثرین کو علاج کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دیگر 3 زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ جویریہ، 3 سالہ میرب، 2 سالہ اویس، 27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ اس حادثے کے بعد علاقے کی فضا گہرے سوگ میں ڈوب گئی ہے۔