غذر میں برفانی تودے گرنے کے باعث غذر چترال روڈ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال بحال نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کی بھاری مشینری اب تک متاثرہ مقام پر نہیں پہنچ سکی، جس کے باعث سڑک کی بحالی میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔
شاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث غذر کے بالائی علاقوں میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ مقامی افراد کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں سے بحالی کا کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔