آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 2 ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو کہ اب 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3010 ڈالر میں دستیاب ہے۔