کراچی: ٹیرف کی جنگ نے سونے کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 7800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے تک جا پہنچا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 6688 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3118 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی کشیدگی کی وجہ سے لوگ سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں۔