فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ رقم کر گئیں

کراچی: عالمی معیشت کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 100 ڈالر کے اضافے کے ساتھ، سونے کی قیمت اب 3218 ڈالر فی اونس پر پہنچ چکی ہے۔