اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں حکومت نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، اور کاربونیٹڈ سوڈا واٹر پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
دودھ سے بنی مصنوعات، بیکری آئٹمز، اور گوشت کی اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔
آئندہ تین سالوں میں ان اشیا پر ٹیکس کی شرح میں بتدریج 50 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
دفاعی بجٹ کے حوالے سے حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 159 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس سے دفاعی اخراجات 2 ہزار 281 ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔